پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو جمع کرانے کے لئے بینکوں کے آج کھلنے سے پہلے ہی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مرکزی حکومت نے آٹھ نومبر کی درمیانی شب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے
نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان نوٹوں کو
بدلنے کے لئے کئی طرح
کے اقدامات کا اعلان کیا تھا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت ایک ہزار روپے کا نوٹ فی الحال مکمل طور پر بند کر رہی ہے جبکہ پانچ
سو کا نیا نوٹ چلن میں آئے گا اور دو ہزار روپے کا نوٹ بھی پہلی بار شروع
کیا جا رہا ہے۔